ملک میں جمہوریت کے نام پر مذاق ہورہا ہے ،نعمان احسن ملک

232

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67کے امیر نعمان احسن ملک نے کہا ہے کہ غربت، بے روزگاری،کمر توڑ مہنگائی اور کرپشن کیخلاف جدوجہدجاری رکھیں گے۔ فیصل آباد شہر سمیت ملک بھر میں حکمرانوں کی طرف سے ترقی کے دعوے متوسط طبقات اور فاقہ زدہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔شہر میں 60فیصد سے زائد عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ بے روزگاری نے نوجوان نسل کو جرائم اور منشیات میں مبتلا کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر مذاق ہو رہا ہے۔77سالوں میں زیادہ تر حکمرانوں نے معیشت، تجارت،تعلیم اور عدالتوں کو نشانے پر رکھا اور آج بھی صورتحال سابق ادوار سے مختلف نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام نے پناہ مسائل کا شکار ہیں اور ہماراحکمران ٹولہ سابق تسلسل کو برقرا ر رکھے ہوئے ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔