کراچی میں کچرے کی بھرمار

169

یوں تو کراچی کبھی روشنی کا شہر کہلاتا تھا پر آج مسائل کا شکار شہر ہے۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ، پانی کا مسئلہ اور جا بجا کچرے کا ڈھیر ہے۔ جس سے تعفن پھیلتا ہے اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے اور لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے اور اس کچرے کی وجہ سے مختلف وبائی امراض پھیل گئے ہیں، جن میں چکن گونیا، ڈینگی سرفہرست ہے۔ میری درخواست ہے کہ حکام بالا کی توجہ اس جانب دلائی جائے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔
شاکرہ علی خان، کراچی