گندگی کے ڈھیر صاف کرائے جائیں

145

ہمارا ملک آج جن مسائل کا شکار ہے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، میرے خیال میں آج کا سب سے بڑا مسئلہ گندگی کے ڈھیر ہیں، پورا پاکستان خاص کر کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، کھلے گٹر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، سیوریج کا پانی ہر جگہ گندگی ہی گندگی۔ اس سے ایک تو بیماریاں الگ پھیل رہی ہیں دوسرے آئے دن حادثات رونما ہوتے ہیں۔ متعلقہ محکمے اور عملے سے گزارش ہے کہ گندگی کے ڈھیر جلد سے جلد صاف کروائے جائیں۔ سڑکوں کی مرمت کروائی جائے اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
رباب جبار، شادمان ٹاؤن