یورپ کی اندھی تقلید

177

پچھلے دنوں کراچی میں بلیک فرائیڈے کی وبا پھیلی ہوئی تھی جسے دیکھیں اپنی پروڈکٹ پر سیل لگادی اور عوام ان سیل کے پیچھے پاگل ہورہے تھے، اس طرح کی سیل اس وقت کیوں نہیں لگتی جب ہمارے قومی تہوار (رمضان اور عید) منائے جارہے ہوتے ہیں، اس وقت تو ضروریات زندگی کی قیمتیں دو سے چار گنا ہو جاتی ہیں جو عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتی ہیں۔ ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ وہ اس پر ایکشن لیں اور یورپ کی اندھی تقلید کے بجائے اپنے قومی تہواروں اور اپنی قومی شناخت کو اُجاگر کریں۔
عائشہ شکیل، ریحانہ مہتاب، ذکیہ وقار، ناظم آباد نمبر4