ہل پارک کی حالت زار

217

کراچی شہر کی پُر فضا اور پرکشش جگہ ہل پارک جہاں پر ہر جگہ کچرے کا ڈھیر اور بطخوں کے پانی میں انتہا سے زیادہ کچرا بھرا ہوا ہے ، دوسری طرف بچوں کے لیے سلائیڈز بھی ٹوٹی ہوئی ہیں، ہل پارک کی نہ ہی وہ خوبصورتی رہی اور نہ ہی وہ پرکشش اور پُرلطف فضا جسے دیکھ کر خوشی اور مسرت وسکون کا احساس ہوتا تھا اور جب کہ ٹکٹ بے تحاشا سختی اور نگرانی میں لیا جاتا ہے۔ گویا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹکٹ maintenance کے نام پر لیا جاتا ہے مگر صفائی ستھرائی کا انتظام ناقص ہوتا جارہا ہے۔ کیا سب کچھ ایسے ہی چلتا رہے گا، آخر حکومت کب جاگے گی اور کون اس ملک کی حفاظت اور نگرانی کا کام کرے گا۔
منیزہ صادق، بلوچ کالونی، کراچی