مولانا فضل الرحمن فاٹا انضمام پر راضی

959

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر مشروط طور پر آمادہ ہوگئے ۔ پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی میں بھی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حق میں رائے سامنے آئی ہے۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کوقومی سلامتی کمیٹی اورکابینہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔