ہم پاکستان کو اقلیتوں کیلیے محفوظ بنانا چاہتے ہیں،رانا عدنان خان

157

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدرراناعدنان خان،جنرل سیکرٹری چودھری عمرفاروق گجر، نائب صدرفاروق باجوہ،زونل صدرپی پی 62فرحان لاڑا،میاں محمدعمران،مبین گجر، راناارشدامین ،محمدریاض اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں شرپسندعناصرکی جانب سے اقلیتوں کے مسائل کے حل کی آڑمیں مذہبی ہم آہنگی کونقصان پہنچنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ روڈکے علاقہ رشیدآبادمیں فیصل عمران، ناصرشاہ، بوٹا مسیح ، پیٹرمسیح اورنویدشوکت نے گزشتہ عرصہ اہل علاقہ کے منع کرنے کے باوجوداپنی منفی سرگرمیوں کے لیے مشنری اسکول اورچرچ بناناشروع کیااورمغربی این جی اوزکی ایما پرعلاقے میں انتشارپھیلانے کیلیے منفی سرگرمیوں کو جاری رکھا،ایسے افرادپاکستان کوبدنام کرنے کاباعث بن رہے ہیں جس کی جے آئی یوتھ بھرپورمذمت کرتی ہے ،ان کا کہناتھاکہ ہم پاکستان کو اقلیتوں کے لیے محفوظ بنانا چاہتے ہیں لیکن ایسے شرپسندافراد پاکستان کو بدنام اوراقلیتی برادری کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔رہنماؤں نے کہاکہ ملک دشمنی اور امن دشمنی میں ملوث این جی اوز کو حق نہیں کہ وہ ملکی سلامتی سے کھیلیں اور کھلم کھلا اپنے مقاصد پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام شرپسند عناصراور این جی اوز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ، انہوں نے کہاکہ اغیار کے ٹکڑوں پر پلنے والے فیصل عمران اورناصرشاہ جیسے ضمیرفروش افراد نے اپنے ضمیر کا سودا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ٹکوں کی خاطر غیروں کا ایجنڈا پروان چڑھانے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ فیصل آبادکی ضلعی انتظامیہ تمام این جی اوز کا ریکارڈ اکٹھا کر کے انہیں ضابطہ اخلاق کا پابند بنائے، این جی اوز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں فیصل آبادجیسے پرامن شہرکے لیے باعث تشویش ہیں، رہنماؤں نے کہاکہ انتشارپھیلانے والوں کیخلاف انتظامیہ نگاہ رکھے اورپاکستان دشمن این جی اوز کی ریشہ دوانیوں سے پاک سرزمین کو پاک کرنے کیلیے ان کے خلاف بھرپوراقدامات کیے جائیں۔