کوئٹہ : 20 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

244

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر سڑک کنارے نصب 20 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر ترخہ کراس کے قریب سڑک کے کنارے بم کی اطلاع پر پولیس اور ایف موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اسپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیم نے 20 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔