کرپشن سے پاک قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،سید وحید احمد

170

لودھراں (وقائع نگار خصوصی )کرپشن سے پاک صادق وامین قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،عوام نے موقع دیا تو وقت ثابت کرے گا کہ ملک کو خوشحال ریاست صرف جماعت اسلامی بنا سکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید وحید احمد وضلعی جنرل سیکرٹری طارق فاروق نے مشترکہ پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد حقیقی جمہوری واسلامی جماعت ہے جس میں روز اوّل سے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل جاری وساری ہے۔ جماعت اسلامی ملک کی اسلامی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، اس بات کا ثبوت سقوط ڈھاکا اور1973ء کی آئین سازی میں جماعت اسلامی کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی جماعت اسلامی تمام پارٹیوں کی نسبت کرپشن سے پاک قیادت،وزرا،ایم این ایز،ایم پی ایزاور لوکل باڈیز کے نمائندے رکھنے والی جماعت ہے۔ بارہا اختیارات ملنے کے باوجود ایک بھی کرپشن کا داغ جماعت اسلامی کے کسی فرد پر نہیں لگایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کرپشن سے پاک صادق وامین قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں عوام نے موقع دیا تو وقت ثابت کرے گا کہ ملک کو اسلامی وخوشحال ریاست صرف جماعت اسلامی ہی بناسکتی ہے۔