راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا، جہاں موسم سرما کی مجموعی مشقوں کا جائزہ بھی لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف سہی تاہم روایتی دشمن کے خطرات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔اس سے قبل انہوں نے لاہور میں ملٹری براس بینڈ کی رنگا رنگ تقریب میں بھی شرکت کی۔فرنٹیئر فورس ریجمنٹل سینٹر نے صدارتی ملٹری براس بینڈ ٹرافی جیت لی۔ آرمی چیف نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں آرمی بینڈ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔