جما ئما گولڈ اسمتھ آئندہ ماہ پاکستان آئیں گی

262

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ آئندہ ماہ پاکستان آئیں گی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے دوست سلمان احمد نے جمائما گولڈ اسمتھ کوپاکستان آنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔سلمان احمد کا کہنا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آئندہ الیکشن کے بعد پاکستان آئیں گی اور تحریک انصاف کے نئے پاکستان کا دورہ کریں گی۔