دالوں کی درآمدات میں نمایاں کمی 

224

کراچی( اسٹاف رپورٹر )رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں ملک میں دالوں کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں ملک میں دالوں کے برآمدی بل میں 26.09فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔اس عرصہ میں پاکستان نے دالوں کی درآمدات پر172.403ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا، گزشہ سال اسی عرصہ کے دوران پاکستان نے دالوں کی درآمدات پر 233.264ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیاتھا۔اعداد وشمارکے مطابق اس عرصہ میں پاکستان نے 2لاکھ 1546میٹرک ٹن کی دالیں درآمد کیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں دالوں کی درآمدات کا حجم2لاکھ 63ہزارٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔