چرچ حملہ: ہلاک دہشت گردوں کانادرا کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں‘اعلیٰ حکام

124

کوئٹہ(آن لائن)چرچ حملے میں ہلاک 2 دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کا نادرا کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ملا،دونوں کے جسم کے نمونے ڈی این اے کے لیے پنجاب فرانزک لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے بتایاکہ حملہ آوروں کے ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ ان کا کم عمر ہونا ہوسکتا ہے جبکہ نادرا کے پاس ریکارڈ نہ ہونے کی دوسری وجہ حملہ آوروں کی رجسٹریشن کا نہ ہونا اور تیسری وجہ ان کا غیر ملکی ہونا بھی ہوسکتا ہے، تاہم چرچ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مزید تحقیقات کے لیے لاہور بھجوا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چرچ حملے میں ایک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا اور دوسرے دہشت گرد نے زخمی ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔