ترک صدر کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب

1121

ترک صدر طیب اردوگان کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب،مسٹرٹرمپ آپ اپنے ڈالرز سےترکی کاجمہوری رائےکاحق نہیں خریدسکتے ہیں ۔

مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پرترک صدرکاامریکی صدرٹرمپ کی دھمکی کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید اور توقع ہےکہ اقوام متحدہ میں امریکی توقعات کےبرخلاف نتائج ہونگے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرنے 6دسمبرکو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیاتھا۔جس کے بعد مسلم ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی ۔

اقوام متحدہ کی جبٓنرل اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق آج ووٹنگ ہونی ہے۔اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نےامریکی مخالف ووٹ دینے پرامدادروکنےکی دھمکی دی تھی۔