کندھ کوٹ سے اغوا نوجوان کاتاحال پتانہیں لگ سکا

135

کندھ کوٹ(نامہ نگار)قومی شاہراہ مچھلی بنڈوکے مقام سے جمعتہ المبارک کے روز اغواکیے گئے رتوڈیروکے مکین دوٹرک ڈرائیوروں نعیم اورسلیم جیھو،اسحق چاچڑ،اورتنگوانی سے اغواعنایت گجرانی سمیت پانچ مغویوں کاتاحال پتانہ چل سکا تاہم ابھی تک ضلع بھر میں پانچ مغویوں کی گمشدگی اوراغواکامقدمہ کسی تھانہ پر درج نہیں ہوسکاہے مغویوں کے گھروں میں کہرام مچاہوا ہے ضلع بھر میں اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں اضافے کے بعدلاڑکانہ سے شکارپوراورکشمورتک قومی شاہراہ غیرمحفوظ ہوگئی ہے جسکے بناء پر مسافروں سے آئے روز لوٹ مارسمیت دیگرواقعات میں اضافہ ہوگیاہے ایڈووکیٹ شفیع محمد مہر،سید زاہد علی شاہ جیلانی ،سنتوش کماراگروال ،جے رام سچدیو نے مطالبہ کیاہے کے قومی شاہراہ پر رات کی سیاہی میں وارداتوں کی روک تھام میں پولیس ناکام ہوگئی ہے رینجرز کوپاوردیے جائیں جس سے حالات بہترہونے کی امیدہوسکتی ہے ۔