نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے دوران ترقیاتی کام جاری

860

کراچی (سید وزیر علی قادری)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے روز ترقیاتی کام جاری رہا جس کی وجہ سے دھول اٹھتی رہی تاہم میچ ریفری کی طرف سے کوئی اعتراض نہ ہونے کی وجہ سے میچ جاری رہا، واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے اور صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ترجمان پی سی بی نے کہا تھا کہ دوران میچ کام رک جائے گا لیکن گزشتہ روز مختلف انکلوژرز میں کام جاری رہا جس کی وجہ سے دھول مٹی اڑتی رہی ۔ جسارت کے استفسار پر پی سی بی کراچی کے ذمہ دار افسر نے بتایا کہ ترقیاتی کام اس طرح جاری رہی جس طرح ٹرافی کے آغاز کے وقت تھا ۔ کچھ کام ایسا کرایا جارہا ہے کہ جس سے میچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔