چین کا آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا باضابطہ اعلان

293

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میںِ فلسطینی صدرمحمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ مسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کا موجب ہے ، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن ناممکن ہے ، امریکی دھمکیوں کے باوجودجنرل اسمبلی میں القدس قرارداد کی منظوری مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کے مترادف ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عوامی جمہوریہ چین 1967 میں وضع کردہ سرحدوں کی بنیاد پر دارالحکومت مشرقی القدس کی حامل مملکت فلسطین کے حق میں ہے۔چینی وزیرخارجہ نے فلسطینی صدر کے نمائندہ خصوصی کو اپنے ملک کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔