شمالی وزیرستان میں دھماکا‘ 3ایف سی اہلکار جاں بحق

374

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعہ پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے داورگھر میں پیش آیا۔ جاں بحق اہلکاروں میں نائیک عنایت اللہ خٹک، محسن علی طوری اورسپاہی صفت اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے وقت ایف سی بم ڈسپوزل ٹیم معمول کی سرچ پرتھی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔