بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات ،چالیس منٹ جاری رہی

618

اسلام آباد :بھارتی دہشتگرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات چالیس منٹ جاری رہی۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادیود سے اہلیہ اور والدہ کی دفتر خارجہ میں ملاقات کرائی گئی۔جاسوس کلبھوشن کی والدہ، اہلیہ اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ ایک بجکر 25 منٹ پر دفتر خارجہ پہنچے ان کی ملاقات تقریباً چالیس منٹ جاری رہی ۔

3

ذرائع کے مطابق بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ شیشے کے ایک طرف جبکہ کلبھوشن جادیو شیشے کے دوسری طرف موجود تھا اس دور ان گفتگو کیلئے انٹر کام کی سہولت فراہم کی گئی ۔

2

دفتر خارجہ نے بھارتی دہشتگرد سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔