مہذب اقوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر منصفانہ فیصلے کو مسترد کردیا ہے

165

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جمعیت اتحاد العلما پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا عبدالجلیل نقشبندی نے کہا ہے کہ القدس مسلمانوں کا ہے۔ دُنیا کی مہذب اقوام نے القدس کے معاملے پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں رائے دے کر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر منصفانہ فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ ہم ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی وارڈ 7 راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام شان مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شان مصطفیﷺ کانفرنس سے حلقہ پی پی 10 سے جماعت اسلامی کے امیدوار چودھری ظفر یاسین ٗ مولانا عمران معاویہ ٗمولانا قاضی جمال الدین ٗمولانا محمد جمیل ٗ مولانا حفیظ الرحمن ٗجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی اسلام آبادمولانا امیر عثمان اور سردار اشرف پوسوال نے بھی خطاب کیا۔چودھری ظفر یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔