اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی کے ریمانڈ میں توسیع

789

تل ابیب: اسرائیل کی  فوجی عدالت نے صیہونی فوجی کو تھپڑ مارنے والی 16 سالہ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے کے واقعہ سے شہرت حاصل کرنے والی 16 سالہ لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں ملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پر 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

سولہ سالہ عہد تمیمی کو پیرکے روز قابض اسرائیلی فوجیوں کو دھکے دینے اور انہیں تھپڑ رسید کرنے کے بعد حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے عہد تمیمی کے والد، والدہ اور ایک اور قریبی عزیزہ کو بھی حراست میں لیا تھا تاہم انہیں رہا کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ عہد تمیمی نے محاصرہ کرنے والے قابض اسرائیلی فوجیوں کو وہاں سے نکل جانے کو کہا اور تھپڑ مارے تھے۔