کراچی میں اساتذہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے ، حافظ زبیر عباسی

254

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ زبیرعباسی نے کراچی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین آمریت او ر انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیااور مطالبہ کیا کہ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے اساتذہ کے مطالبات کو سننے اور اس پر نظرثانی اور گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کسی بھی ملک میں بڑی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر یہاں احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات کو سنجیدگی کے ساتھ سننے کے بجائے تشدد وگرفتاریاں افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔