پاکستان چیمبر آف کامرس کو مضبوط بنانا مشن کا حصہ ہے، بیوروکریسی دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر نہ پھینک سکے
ہم الیکشن میں بزنس کمیونٹی سے دھوکہ کرنے والوں کو آسانی سے فرار نہیں ہونے دیں گے
راتوں رات چھلانگیں مارکر اور بزنس کمیونٹی کوجھوٹے خواب دکھا نے والوں کا مقدر ناکامی ہے،افتخار علی ملک
کراچی(سٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی) نے آج جمعہ کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں مکمل کرلیں،یو بی جی رہنماؤں نے یو بی جی کے گرانڈ ڈنر اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان سروانہ کی جانب سے دیئے گئے الگ الگ عشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی بھرپور کامیابی حاصل کریگا،پاکستان کی کاروباری برادری کے سب سے بڑے نمائندہ قومی ادارے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو مضبوط بنانا ہمارے مشن کا حصہ ہے تاکہ بیوروکریسی ہمیں دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر نہ پھینک سکے،ہم وزیراعظم کے مشیر برائے مالیات مفتاح اسماعیل کے ہمراہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ بیٹھ کر بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرائیں گے ۔ان تقاریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدرزبیرطفیل،صدارتی امیدوار غضنفربلور،سینئرنائب صدر کے امیدوارمظہراے ناصر،نائب صدور کے امیدوار زاہد سعید،وحیداحمد،طارق حلیم،شبنم ظفر،کریم عزیز،بلامقابلہ منتخب نائب صدر حاجی عرفان یوسف،عاطف اکرام،انجینئرداروخان،میاں محمدادریس،سینیٹر الیاس بلور،سینیٹر عبدالحسیب خان،خالدتواب،گلزار فیروز،حنیف گوہر،عرفان سروانہ،ڈاکٹر مرزا اختیاربیگ،عبدالسمیع خان،عامرباجوہ،ریاض الدین شیخ،شاہین الیاس سروانہ، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو یو بی جی کی قیادت پر اندھا اعتماد ہے، ہمارے صدارتی امیدوار غضنفربلور،امیدوار برائے سینئرنائب صدر مظہراے ناصر اوریو بی جی کے تمام امیدوار برائے نائب صدور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکرپاکستان کی تاجربرادری اور فیڈریشن کی شان بڑھائیں گے اورتینوں صدور میاں ادریس، عبدالرؤف عالم اور زبیرطفیل کی طرح غضنفربلور اور انکی ٹیم بھی فیڈریشن چیمبر کے استحکام اور بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں کام کریں گے،۔ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی نے بزنس کمیونٹی کے بکھرے ہوئے اعتماد کو بحال کیا بلکہ فیڈریشن کے مالی معاملات بھی بہتر بنائے ہیں،ہم الیکشن میں بزنس کمیونٹی سے دھوکہ کرنے والوں کو آسانی سے فرار نہیں ہونے دیں گے،معہ کا دن یو بی جی کے امیدواروں کی تاریخی کامیابی کا دن ہوگا۔افتخار علی ملک نے کہا کہ ہم جمہوریت کی پیداوار ہیں، یونائٹیڈ بزنس گروپ ایک ہراول دستہ ہے جو دن بدن مضبوط ہورہا ہے،الیکشن دفتروں میں بیٹھ کر نہیں ہوتے ،زندگی کے اہم سال مشن کے طور پر لگانے پڑتے ہیں، 40سال سے زائد کا جمہوری سفر ہے اور ہم میمن،اردو،پنجاب ،سندھی ،پختون،بلوچ سب کو ساتھ لے کرچلے ہیں اور آئندہ بھی ہم متحد رہیں گے