راولپنڈی موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی

693

راولپنڈی کے علاقے دھوکے حسو میں تین موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہکادروں نے ان موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا کہا جس پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر اسرار عباسی نے بتایا کہ یہ چیک پوسٹ علاقے میں ہونے جرائم پر قابو پانے کیلئے بنائی گئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے اُس وقت فائرنگ شروع کردی جب اہلکاروں نے ان کو چیکینگ کیلئے روکنے کا کہا۔ جاں بحق ہونے والے اہلکار کا نام شامیر جبکہ زخمیوں میں ساجد اور مخدوم شامل ہیں۔

شامیر پیٹ میں گولی لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

سی پی او عباسی کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے  پولیس اہلکاروں کو مسلح افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اہلکاروں کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 25 سے 35 کے درمیان تھیں۔