اسرائیل نے یونیسکو کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

690

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیل کی جانب سے کئی سالوں سے مسلسل اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم (یونیسکو) کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تنازع فلسطین کو ممبرشب ملنے کے بعد سے جاری تھا۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آندرے آزولے نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ یونیسکو کے ساتھ 1949ء سے منسلک تھے۔فلسطین کو شامل کرنے پر دونوں ممالک میں تشویش تھی۔

اس سے قبل دونوں ممالک نے رواں سال اکتوبر مہینے میں اقوام متحدہ کو فلسطین کو شامل کرنے پر دھمکی دی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو پہلے ہی اعلان کر چکےتھے کہ اگر ہمارے خدشات دور نہ کئے گئے تو ہم اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کو چھوڑ دیں گے۔