لندن کے بعد نیو یارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات

361

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن اور جینوا کے بعد امریکی شہر نیویارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات آویزاں کردیے گئے ہیں۔نیویارک کے علاقے ٹائمز اسکوائر میں پاکستان مخالف اشتہارات لگوانے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ اشتہارات نئے سال کی آمد تک لگے رہیں گے جب کہ اس کے علاوہ ٹیکسیوں کے ذریعے بھی پاکستان مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کی شدید مذمت کی ہے اور امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج کیا، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں برطانیہ اوریورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی تاہم یہ مہم بھی ناکام ہوگی۔