اسمتھ 79سال بعد ایشز سیریز میں3سنچریاں بنانے پہلے کپتان

387
میلبورن: آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ سنچری بنانے کے بعد شائقین سے داد وصول کرتے ہوئے 
میلبورن: آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ سنچری بنانے کے بعد شائقین سے داد وصول کرتے ہوئے 

میلبورن (جسار ت نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے بازا سٹیون اسمتھ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عظمت کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، وہ 79 سال بعد انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں 3سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے ہیں، بطور کپتان تیز ترین 15 سنچریاں بنا کر پہلے آسٹریلوی کرکٹر کا اعزاز بھی پا لیا، 2 مرتبہ کیلنڈر ایئر میں 6 یا زائد سنچریاں بنانے والے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں، ہوم ٹیسٹ میچز میں 3 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے، اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری بنا کر کارنامہ انجام دیا۔ اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کی، یہ ان کی رواں سیریز میں تیسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ 79 کے بعد ایشز سیریز میں 3 سنچریاں جڑنے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے ہیں، اس سے قبل 1938ء میں ڈان بریڈمین نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، یہ اسمتھ کی بطور کپتان 15ویں ٹیسٹ سنچری ہے، وہ بطور قائد تیز ترین 15واں سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر کا اعزاز بھی پا لیا،ا سمتھ نے 53 اننگز میں سنگ میل عبور کیا جبکہ اسٹیووا نے 74 اننگز میں کارنامہ انجام دے رکھا تھا۔ ، اس کے ساتھ ساتھ اسمتھ2 مرتبہ کیلنڈر ائر میں 6 یا زائد سنچریاں بنانے والے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں، اسمتھ نے 2015ء اور 2017ء میں 6، 6 سنچریاں بنائیں جبکہ اس سے قبل صرف پونٹنگ کو یہ اعزاز حاصل تھا جنہوں نے 3 مرتبہ سنگ میل عبور کر رکھا ہے، پونٹنگ نے 2006ء میں7 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ 2003 اور 2005ء میں 6، 6 سنچریاں بنائی تھیں، اس کے علاوہ اسمتھ نے ہوم ٹیسٹ میچز میں 3 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے، وہ ہوم ٹیسٹ میچز میں تیز ترین کارنامہ انجام دینے والے ڈان بریڈمین کے بعد دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 49 اننگز میں اعزاز حاصل کیا جبکہ بریڈمین نے 37 ہوم ٹیسٹ اننگز میں سنگ میل عبور کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے جبکہ اسمتھ 49 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر سابق پاکستانی بلے باز جاوید میانداد کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، انہیں بھی ہوم ٹیسٹ میچز میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے میں 49 اننگز لگیں تھیں۔