پاکستان بزنس فورم کا ا فینٹا فیملی ایکسپو کا انعقاد

514

مارٹن ڈاوٓ گروپ نے دوسرے فینٹا 2017 میں ایوارڈ وصول کیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مارٹن ڈاو گروپ اس ہفتے کے اختتام پرکراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے دوسرے فینٹا کے اہم شرکاءمیں سے ایک تھا۔دوسرا فینٹا فیملی ایکسپو اور قومی ٹیلنٹ ایوارڈ ایونٹ پاکستان بزنس فورم کی جانب سے منعقد کیا گیا۔یہ ایونٹ دو دنوں کے میلے پر مبنی تھا جس کا انتظام عوام بالخصوص بچوں اور فیملیز کے لیے کیا گیا جس سے حاصل ہونے والی آمدنی بیٹھک اسکول نیٹ ورک کے طلبا کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جائے گی۔اس موقع پر کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے گروپ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر رستم بوگا نے مارٹن ڈاو¿ کے چیئر مین جاوید اکھائی کو دیا گیا”مستقبل کے خوشحال پاکستان کے لیے بے مثال کردار ادا کرنے پر اعلیٰ کامیابی کا ایوارڈ‘ مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سے وصول کیا۔گولڈ اسپانسر کی حیثیت سے مارٹن ڈاو¿ کے چیئر مین جاوید اکھائی نے کہا کہ©” ہم مارٹن ڈاو¿ گروپ میں دوسرے فینٹا (فیملی ایکسپو اور نیشنل ٹیلنٹ ایوارڈ) سے منسلک ہونے پر نہایت فخر محسوس کرتے ہیں۔اس میلے سے حاصل کردہ آمدنی کراچی کے غریب طلباءکی بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی جو ذمہ داری ہم پاکستان بھر میں شرح خواندگی کی بہتری کیلئے تعلیم کے شعبے میں نبھا رہے ہیں۔ مارٹن ڈاو¿ گروپ کمیونٹی ویلفیئر پروگرام کی وکالت کرتا ہے اور معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی سماجی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے©۔”