صارفین کو اشیاءکی دستیابی میں صحیح معلومات فراہم کی جائے گی

633

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی آن لائن شاپنگ کمپنی ہوئے خریداری میں سہولت پاکستانی صارفین کو فراہم کردی ہے۔ اوریکل کلاﺅڈ سلوشنز کے استعمال سے کمپنی نے کاروباری امور کی بہتری، کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے صارفین کو بھی جدید سہولت اور آسانی مہیا کی ہے۔اوریکل کلاﺅڈ سلوشنز کا انتخاب Goto.com.pk نے شاپنگ پلیٹ فارم کو جدید بنانے کے لیے کیا تاکہ انوینٹری کی آٹو میشن، آرڈر مینجمنٹ، تمام کاروباری امور کی بہتر دیکھ بھال اور فیصلہ سازی کو بہتر بنایا جاسکے۔ اسی کے ساتھ انوینٹری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ صارفین کو صرف اشیاءکی دستیابی کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کی جاسکیں۔ گوٹوکے صدر اور سی ای او اسد اللہ خان نے منعقدہ تقریب میں اوریکل ای آر پی کلاﺅڈ کے استعمال کے حوالے اسٹیک ہولڈروں بشمول وینڈروں، ادائیگیوں کے ذمہ دار اور اسٹریٹجک پارٹنروں کو آگاہ کیا اور کمپنی کے قیام کے تجربات ، ابتدائی مشکلات،انوینٹری، آرڈر مینجمنٹ ، خدمات کی فراہمی اور گریٹ آن لائن شاپنگ فیسٹیول کے انتظامی تجربے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے گریٹ آن لائن شاپنگ فیسٹیول کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس تجربے سے یہ اخذ کیا ہے کہ خریداری کے سسٹم کو جدید بنانا مستقبل کے لیے ضروری ہے اب ہم اوریکل سے نہ صرف اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرسکتے ہیں بلکہ اپنے کاروبار کی ترقی، اس کی ضروریات اور انتظامی امور کو بھی پورا کرسکتے ہیں۔کنٹری ہیڈ اوریکل پاکستان، ایپلی کیشن بزنس سید اعظم عابدی نے کہا کہ Goto.com.pk پاکستان کی سرفہرست آن لائن شاپنگ کمپنی ہے جو اپنے صارفین، مقامی وینڈرز کو جدید نظام، آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ پہلے ہی آن لائن ٹرانزیکشنز تین گنا بڑھ گئی ہیں اس لیے صارفین کو اب آسانی اور ان کی ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کرنا کمپنی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اوریکل کے کلاﺅڈ سلوشنز اور اس میں شامل عالمی کاروباری بہترین طریقہ کار کمپنی کے لیے نہایت کارآمد اور دیگر کمپنیوں پر سبقت دینے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔افتتاحی تقریب میں Goto.com.pk کے مارکیٹنگ سربراہ شمائل وصی اور وینڈر مینجمنٹ کے سربراہ عدنان مرزا نے ای کامرس کے دور میں صارفین کی ضروریات کے بارے میں بریف کیا اور بتایا کہ کمپنی کیسے ان کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ شمائل وصی نے مزید کہا کہ اوریکل کلاﺅڈ ایپلی کیشنز سوئیٹ نے ہماری خدمات کو اعلیٰ ترین بنانے میں مدد کی ہے اور ہم صارفین کی مسلسل بدلتی ہوئی طلب کے مطابق ان کو خدمات فراہم کریں گے ، اس کے لیے ہم سسٹم کو مزید جدید بنائیں گے اور انہیں آن لائن شاپنگ کا بہترین تجربہ فراہم کریں گے۔