***۔۔۔۔۔۔راولپنڈی۔۔۔۔۔۔***

201

راولپنڈی(جسارت نیوز ) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے مرکزی نائب صدر شہزاد کیانی کی صدارت میں ایپکا کے عہدیداروں ڈویژنل صدر و صوبائی نائب صدر چودھری مبشر احمداورمیڈیا کوآرڈینیٹر راجا شاہد محمود ، ملک عدالت حسین، راجا یوسف فدا حسین نقوی، ملک اظہر محمود، چودھری اجمل ، چودھری ابرار، مرزا توقیر،اشتیاق الحق ستی ، بابو تنویر، مرزا ہمایوں، راجا سکندر، شبیر احمد اور ایپکا محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کے صدر راجا آفتاب و دیگر کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سال 2017میں ایپکا راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ایپکا کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔ایپکا کے قائدین و عہدیداروں نے نئے سال پر ایپکا کے کارکنان، کلرکوں، ملازمین اور اہلِ وطن کو مبارک دی۔ ایپکا اجلاس میں بتایا گیا کہ امسال ایپکا نے مرکزی و صوبائی لیول پر جو کامیابیاں حاصل کین جن میں ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیٹیگریز کی اپگریڈیشن، تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کو ضم کرواکر نئے سکیلوں کا اجراء، درجہ چہارم ملازمین کو ٹائم سکیل کا نوٹیفیکیشن جس سے درجہ چہارم ملازمین کو گریڈ 05دیا گیا۔ایپکا کے قائدین نے ا مختلف محکموں میں اتھارٹیوں کے قیام کی وجہ سے ختم ہونے والی کلریکل آسامیوں کی وجہ سے پنجاب بھر میں دفاتر اور کلرکوں کو سخت مشکالات کا سامنا ہے جس پرحکومتی خاموشی اور بد نیتی کی مذمت کی گئی اور اس تحریک کو جاری رکھنی کا اعادہ کیا گیا۔ صوبائی نائب صدر چودھری مبشر احمد نے ایپکا کے صوبائی صدظفر علی خان و سید طاہر رضا شاہ صوبائی جنرل سیکریٹری سے لاہور میں جمعہ کو ملاقات کی اور مختلف امور بالخصوص ضلع راولپنڈی میں ایک گروپ کی جانب سے خود ساختہ باڈیوں کے قیام اور ایپکا مخالف سرگرمیوں سے ایپکا تحریک کو سخت نقصان پہنچایا جا رہا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں صوبائی قائدین نے بتایا کہ مرکزی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں ایپکا نے ہر منگل کو احتجاج کیے جس کی روشنی میں یہ مطالبات پیش کیے گئے ہیں ملازمین کو نئے سکیلوں کے مطابق ہاؤس رینٹ کی ادائیگی۔اپگریڈیشن نہ ہونے والی بقیہ کیٹیگریوں مثلاََپنجاب کالجوں میں تعینات کیئر ٹیکرز جو سکیل نمبر09میں کام کر رہے ہیں کو گریڈ BS-14،لائبریری کلرک ،لیبارٹی اسسٹنٹ، فوڈ انسپکٹر، فوڈ سپروائزر، ویٹرنری اسسٹنٹ، فیلڈ اسسٹنٹ، پولٹری اسسٹنٹ کی اپگریڈیشن کی اگلے اسکیلو میں کرنے ۔ سیکرٹریٹ کی طرز پر دیگر صوبائی ملازمین کو نیوٹیلٹی الاؤنس اور ہاؤس ریکوزیشن ۔کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے ۔ ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس اور بینویلنٹ فنڈ کی یکمشت ادائیگی کی منظوری۔اتھارٹیوں کے قیام سے کلریکل دعملہ کی ختم کی جانیوالی آسامیوں کی بحالی کے لیے پنجاب بھر میں ایپکا کا احتجاج جاری ہے۔ ہرمنگل کو ایپکا کے تمام ممبران اپنے اپنے اضلع میں دفاتر و سکولوں اور کالجوں میں بھرپور احتجاج اور تالا بندی کر رہے ہیں حکومت سے مذاکرات جاری ہیں انشاء اللہ جلد خوشخبری سنیں گے۔ڈویژنل صدر ایپکا نے بتایا کہ ایپکا محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا اور محکمہ تعلیم میں انتخابات ہو رہے ہیں کاغذاتِ نامزدگی داخل ہو چکے ہیں اور 20جنوری 2017کو نتخابات ہونگے اس کے بعد اس محکمہ میں کوئی دوسرا گروپ نہیں ہو گاجو منتخب ہو کر آئے گا وہی کام کرے گا۔