لاپتا افراد کی عدم بازیابی پرڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس 

228
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں یکم اپریل تک دودھ 85روپے فی لیٹر فروخت کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ۔لاپتا افراد کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ،محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ،عدالت نے حکم دیا کہ لاپتا شہری اشرف اور سعد شمسی سمیت دیگر کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کی جائے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاپتا شہری اشرف کو رینجرز
اہلکاروں نے کورنگی کراسنگ جبکہ سعد شمسی کو قانون نے نافذ کرنے والے اداروں نے گذری سیحراست میں لیا ۔یہ افراد کئی ماہ سے لاپتا ہیں، انہیں بازیاب کرایا جائے۔