گوادر ‘میرحاصل بزنجونے صاف پانی کے پلانٹ کاافتتاح کردیا 

280

کوئٹہ ( اے پی پی ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر برائے میری ٹائم آفیئرز میر حاصل خان بزنجو نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹ کاافتتاح کردیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام کو ڈی سالینیشن پلانٹ کے ذریعے روزانہ 2 لاکھ 54 ہزار گیلن پینے کا صاف پانی حاصل ہوگا‘یہ پلانٹ سی پیک اور پاک چین دوستی کا مظہر ہے۔ پیرکو ان خیالات کا انہوں نے گوادر میں ڈی سالینیشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گوادر میں پانی کے بحران پر
قابو پالیا جائے گا‘ اس ڈی سالینیشن پلانٹ کا پانی حکومتِ بلوچستان کو میرانی ڈیم کی نسبت بہت ہی سستا پڑے گا۔ بعدازاں وفاقی وزیر نے پلانٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انہیں بریفگ دی گئی۔