کوئٹہ ، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ دو ایف سی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

509

 

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ نواحی علاقے بلیلی میں پیش آیا، جوابی کارروائی میں دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا،حملے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔