الیکٹرونکس مارکیٹوں کو سود کی نحوست سے پاک کریں گے محمد رضوان عرفان

412

فالو اپ کے نام پر سود وصول کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا
ایسوسی ایشن کے ممبران نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ سود کے خلاف بھر پور جدوجہد کی جائے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسو سی ایشن (کیڈا) کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہا ہے کہ الیکٹرونکس مارکیٹوں کو سود کی نحوست سے پاک کریں گے انہوں نے کہا کہ Follow Up کے نام پر سود وصول کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا ایسوسی ایشن کے ممبران نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ سود کے خلاف بھر پور جدوجہد کی جائے گی محمدرضوان عرفان نے کہا کہ کراچی بھر کے ہوم اپلائنسز کے کاروبار سے وابستہ ڈیلرز اور ہول سیلرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ سود وصول کرنے والی کمپنیوں سے ہر گز کاروبار نہیں کیا جائے گا اور کراچی کے تمام ڈیلرز سود کے خلاف جدوجہد میں کے(کیڈا) کے عہدیداران کی بھر پور حمایت کریں گے انہوں نے کہا کہ5جنوری سے سود کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی جائے گی محمد رضوان عرفان نے کہاکہ سود حرام ہے اورتمام تاجر برادری کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جو کام اللہ نے حرام قرار دیا ہے اس سے بچا جائے اور اللہ کی نا فرمانی نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ جو لوگ سود کا کاروبار کرتے ہیں گویا وہ اللہ کے عذاب کو دعوت دیتے ہیں ر محمد رضوان عرفان نے کہا کہ تمام مسلمان تاجروں کو چاہئے کہ وہ اپنے کاروبار کو عین اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالیں تا کہ کاروبار میں برکت اور خوشحالی آئے