فی ٹن ایل پی جی کی قیمت60000 سے 63000کردی ہے،محمد عرفان

560

پروڈیوسرز نے لوکل ایل پی جی کی قیمت میںبلاوجہ اضافہ کردےا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین محمد عمران خان نے کہا کہ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث مقامی پروڈیوسرز نے لوکل ایل پی جی کی قیمت میںبلاوجہ اضافہ کردےا ہے۔ اس کی واضع مثالPARCOہے جس نے دسمبر کے مقابلے مےںجنوری کی فی ٹن اےل پی جی کی قےمت60000 سے بڑھا کر کے (Base Price) 63000کردی ہے جبکہOGDCL نے دسمبر کے مقابلے مےںجنوری کی فی ٹن اےل پی جی کی قےمت61000سے بڑھا کر63500 (Base Price) رکھی ہے اس کے برعکسدسمبرCP کے مقابلے مےں جنوریCP مےں کوئی اضافہ نہےں ہوا ہے۔ انھوںنے کہاکہ ملک بھرکے مجاز ڈسٹری بیوٹرز اور مارکیٹنگ کمپنیاں پروڈیوسروں کی جانب سے اےل پی جی کی قےمت مےں 2500سے3000 روپے کے اضافہ کی وجہ سے پریشان ہوگئےں ہیں۔انھوں نے مزےد کہا کہ مقامی پروڈےوسرز کو چاہےے کہ مقامی ا یل پی جی کی قےمتوں مےں اضافہ کے علان کو فوراً واپس لےں اور پرانی قےمتوں پر مارکےٹنگ کمپنےوں کو ایل پی جی کی فراہمی ےقےنی بنائےں۔