کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا سہولت کار گرفتار

746
File photo

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے اہم سہولت کار کو گرفتار لرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پرسہراب گوٹھ میں کارروائی کی جس میں کالعدم تحریکِ  طالبان (ٹی ٹی پی) کے سہولت کارمحمد اسماعیل کو گرفتار کرلیاگیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محمد اسماعیل کالعدم ٹی ٹی پی کے خالد خراسانی گروپ کے لئے فنڈریزنگ کرتا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ سہولت کار  فنڈنگ چندے اور بھتے کے ذریعے   وصول کی گئی رقم سےکرتا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار سہولت کار کے خلاف تھانا سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔