پاکستان کی امداد بندش کا تعلق فلسطین پرقراردادسے نہیں‘ نکی ہیلی

244

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں امریکاکی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی امدادبندش کاتعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں بلکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف مہم میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتے ہیں،پاکستان بعض دفعہ امریکا سے تعاون کرتاہے لیکن افغانستان میں امریکی فوج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ بھی دیتاہے۔نکی ہیلی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کئی سال ڈبل گیم کھیلتا رہاجوامریکاکے لیے ناقابل قبول ہے،صدر ٹرمپ پاکستان کی تمام فنڈنگ روکنے کے خواہش مند ہیں۔