سونے کی فی تولہ قیمت میں250روپے کی کمی

589

کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1314ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کمی سے56250،دس گرام سونے کی قیمت214روپے کمی سے 48214روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت830روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔