سندھ میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات کو کھل جائیں گے

714

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعرات کی صبح آٹھ بجے بحال کردی جائیگی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک کےلئے معطل کی گئی تھی۔