ٹائمز اسکوائر چونگشان چین میں تشہیری وڈیو  کاافتتاح

303
  اشتہار 31 جنوری 2018ء تک مسلسل جاری رہے گا
چین; چین کے شہر چونگشان میں یکم  جنوری 2018ء کو مقامی وقت کے مطابق رات 0:00 بجے نیو یارک میں ٹائمز اسکور پر بالکل نئی تشہیری وڈیو کے ساتھ آغاز لیا اور نئے سال کے پہلےدن دنیا کو اپنی دعوت پیش کی۔ یہ اشتہار 31 جنوری 2018ء تک مسلسل جاری رہے گا۔
کہا جاتا ہے کہ کسی شہر کی شہرت ایک شخصیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ “چین کا چونگشان، عظیم شخصیت کا شہر” کے موضوع پر فلم سن یات-سین (چینی پنین میں سن چونگشان) کی کہانی بیان کرتی ہے۔ چونگشان کے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں بصری نقوش کے ذریعے عوام اس شہر کے بارے میں نئی سوجھ بوجھ حاصل کرنے کے قابل ہیں جو ایک عظیم شخصیت کے نام پر چین کا واحد
 شہر ہے۔
اس وڈیو میں چین کی پائیدار کشش اور ثقافتی خصوصیات کو ظاہر کیا گیا ہے۔ وڈیو چونگشان کے شہری پھول سے شروع ہوتی ہے – شجر ہائے گلنار جو سن یات-سین کے اعزاز اور چونگشان کی روح کی نمائندگی کرتے ہیں – کشادگی، جوش و خروش، اجتماعیت اور ہم آہنگی، چونگشان کی تصاویر کے سلسلے کے ذریعے حاضرین کو تاریخی نوعیت کے اور قابل رہائش چونگشان کو لا رہی ہے، جیسا کہ سن یات-سین کی سابق رہائش گاہ، چی جیانگ دریا، لانسی دریا (کوئی ہینگ بین الاقوامی سیاحتی قصبہ) اور چان گارڈن، سن یات-سین پیدل راہ گزر، چونگشان اناتو، چونگشان لیمپس وغیرہ۔ وڈیو کے اختتام پر “گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں اہم ٹریفک مرکز” – شین چین اور چونگشان اور معروف جدت طراز ضلع کے درمیان راستہ – کوئی ہینگ ضلع چونگشان کی مستقبل کی ترقی کے لامحدود تخیل کو لاتی ہے۔
چونگشان سن یات-سین کے آبائی شہر ہے، جو چین کے جمہوری انقلاب کے عظیم بانی تھے۔ برسہا برس بعد سرخیل کی روح کے مطابق چونگشان دریائے پرل کے مغربی کنارے پر چین کے اہم جدید مینوفیکچرنگ شہر کے بطور تیزی سے ترقی پا چکا ہے۔ لیمپ، جو اس کی اہم برآمدات میں سے ایک ہے، 190 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں برآمد کیے جاتے ہیں۔ آج جدت طرازی سے تحریک پاتا ہوا چونگشان صنعتی ترقی اور جدت طرازی میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ چونگشان میونسپل پارٹی کمیٹی پبلسٹی بیورو کے مطابق 2016ء چونگشان میں 882 ہائی-ٹیک ادارے تھے، اور 2017ء میں ہائی-ٹیک اداروں کی اسناد کے لیے تقریباً 1,400 اداروں نے درخواستیں دیں۔
چونگشان معیشت کو ترقی دیتے ہوئے شہری ماحول کو بہتر بنانے اور معیار کو مستقل ترویج دیتا ہے۔ بڑے پیمانے پر شجر کاری کے منصوبوں کے ذریعے، جنگلات کے احاطے کی شرح 95 فیصد تک پہنچانے کے لیے، “خوبصورت دیہی علاقے” کی خصوصیات رکھنے والے 247 ماحولیاتی عملی دیہات بنائے گئے ہیں، جو خوبصورت چین کا شاندارنمائندہ بن رہا ہے۔
چونگشان، نیو یارک میں ٹائمز اسکوائر پر نئی نکور تشہیری وڈیو کے ساتھ، اس کی جغرافیائی، ثقافتی اور ماحولیاتی برتریوں کو مکمل طور پر سامنے لاتے ہوئے دنیا کے سامنے کھلنے کو مزید مستحکم کرنے کی امید کرتا ہے۔ بصارت کے وسیع تناظر اور گوانگڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے ہندسی مرکز کی حیثیت سے چونگشان اپنی ترقی کے پھلتے پھولتے دور سے مل رہا ہے۔