سندھ مدرسۃ الاسلام میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، متعدد گھر، دکانیں مسمار

475

شہر قائد میں قبضہ مافیا کی شامت آ گئی۔ سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ 39 مکانات، 7 گودام اور دکانیں مسمار کر دی گئیں۔

کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی 2 ایکٹر اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا تو وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس حرکت میں آ گئی۔ آرام باغ میں قائم یونیورسٹی کی زمین واگزار کرانے کیلئے ٹاسک فورس پہنچی تو قابضین آڑے آگئے اور ہیوی مشینری کے سامنے لیٹ کر احتجاج شروع کر دیا۔

مزاحمت کرنے پر پولیس نے پھرتی دکھائی اور پہلے تو مثظاہرین کی دھلائی کی۔ پھر 18 افراد کو دھر لیا۔ بڑے آپریشن میں 39 مکانات اور 7 گوداموں اور دکانوں کو مسمار کر کے 2 ایکڑ زمین کو واگزار کرا لیا گیا۔

کے ایم سی حکام کے مطابق یونیوسٹی اراضی پر کئی برس سے غیرقانونی تعمیرات قائم تھی، جنھیں خالی کرانے سے ایک ہفتہ قبل نوٹس بھی دیا گیا تھا۔