شہر قائد میں چیف جسٹس کے حق میں بینرز آویزاں

490

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حق میں بینرز لگ گئے، جن پر شکریہ چیف جسٹس درج ہے۔

کراچی کی سڑکوں پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حق میں بینرز آویزاں کردیئے گئے جن پر شکریہ چیف جسٹس درج ہے۔

واضح رہے کہ کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چیف جسٹس کے اسپتالوں کے دورے پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ لیڈر بننا چاہتے ہیں۔