پاکستان اسٹاک؛ سرمائے میں69ارب روپے سے زائد کا اضافہ

604

تیزی کا رجحا ن رہا اور اور کے ایس ای100انڈیکس42ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا
توانائی ،ٹیلی کام ،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز تیزی کا رجحا ن رہا اور اور کے ایس ای100انڈیکس42ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں69ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مقامی انسٹی ٹیوشزاور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے توانائی ،ٹیلی کام ،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41600،41700،41800اور41900 پوائنٹس کی4بالائی حد بحال ہو گئیں ۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں364.44پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41544.27پوائنٹس سے بڑھ کر 41908.7پوائنٹس ہو گیا اسی طرح251.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس21166.80پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30242.36پوائنٹس سے بڑھ کر 30483.43پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں69ارب3کروڑ74لاکھ40ہزار373روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 87کھرب6ارب 6کروڑ86لاکھ 4ہزار250روپے سے بڑھ کر 87کھرب75ارب 10کروڑ60لاکھ 44ہزار623روپے ہو گیا ۔مارکیٹ میںجمعرات کے روز8ارب روپے مالیت کے 22کروڑ23لاکھ52ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 9ارب روپے مالیت کے 23کروڑ36لاکھ7ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو مجموعی طور پر364کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے 200کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،142میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ40لاکھ ،پی ٹی سی ایل 1کروڑ13لاکھ ،اینگر و پولیمر 1کروڑ1لاکھ ،فوجی سیمنٹ 1کروڑ اور لوٹے کیمیکل 87لاکھ26ہزار حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت283.97روپے کے اضافے سے7599.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 263.89روپے کے اضافے سے11190.00روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامو لیو اورشیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب130روپے اور28.62روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت2650.00روپے جبکہ شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت543.82روپے پر آگئی ۔