زر مبادلہ کےذخائر 20ارب15کروڑ43لاکھ ڈالرہو گئے

639

کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 6ارب4کروڑ76لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے
کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میںمعمولی کمی رہی اورذخائر کی سطح 20ارب15کروڑ43لاکھ ڈالر کی سطح پر رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 29دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر 2کروڑ60لاکھ ڈالرز کمی سے 14ارب10کروڑ67لاکھ ڈالرز رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 6ارب4کروڑ76لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔