امریکا،اسرائیل پاکستان اورایران میں”مداخلت” کررہے ہیں، ترک صدر

202

ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل پاکستان اور ایران کے داخلی معملات میں “مداخلت” کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ چند ممالک کی ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا جن میں امریکا اور اسرائیل سر فہرست ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل انقرہ میں ایک نیوز بریفنگ کےدوران کہا کہ دوسرے ممالک کے خلاف سازش کرنا ایک شرمناک عمل ہے۔ امریکا اور اسرائیل مل کر تمام مسلم ممالک کے خلاف سازشوں کا جال بن رہے ہیں ۔ شام، فلسطین، مصر، لیبیا، تیونس اور افریقی ممالک بھی انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

ترک صد طیب اردوگان نے دعویٰ کیا کہ کئی مسلم اکثریتی ممالک میں یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کا علم تمام لوگوں کو ہونا چاہیے۔