انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

582

برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 149.30روپے سے بڑھ کر149.70روپے پر جا پہنچی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستان روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر8پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 110.56روپے سے بڑح کر110.64روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر10پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.20روپے سے کم ہو کر110.10روپے اور قیمت فروخت111.50روپے سے کم ہو کر111.40روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 132.20روپے سے بڑھ کر132.40روپے اور قیمت فروخت134.20روپے سے بڑھ کر134.40روپے ہو گئی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 149.30روپے سے بڑھ کر149.70روپے اور قیمت فروخت150.30روپے سے بڑھ کر150.70روپے پر جا پہنچی ۔