وفاقی حکومت کا3 ماہ میں 49سو ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا فیصل

706

حکومت نے 52کھرب کے مقامی پرانے قرضے چکانا چاہتی ہے،کھربوں روپے کے مقامی قرضے واپس کرنے ہیں
پہلی سہ ماہی میں منی مارکیٹ سے 49کھرب 25 ارب روپے کے قرضے لینے کا شیڈول تیار کر لیا گیاہے
وفاقی حکومت نے 52کھرب کے مقامی پرانے قرضے چکانے کے لیے 3 ماہ کے دوران 49سو ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ کیاہے
کراچی ( بزنس رپورٹر )وفاقی حکومت نے 52کھرب کے مقامی پرانے قرضے چکانے کے لیے 3 ماہ کے دوران 49سو ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کو نئے سال کے آغاز پر ہی کھربوں روپے کے مقامی قرضے واپس کرنے ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں منی مارکیٹ سے 49کھرب 25 ارب روپے کے قرضے لینے کا شیڈول تیار کر لیا گیاہے۔جنوری سے مارچ کے اختتام تک حکومت نے 52 کھر ب 32ارب 61کروڑ 20لاکھ روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے قرضوں کے لیے 7مرتبہ ٹریڑری بلز نیلام کیے جائیں گے۔ جس سے 47کھرب 25ارب حاصل ہونے کا ہدف ہے۔ جبکہ 2 کھرب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کا بھی ٹارگٹ ہے۔قرض ملنے پر حکومت کو پھر بھی مزید 3کھرب 7ارب 61کروڑ روپے کی ضرورت پڑے گی۔