کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کے لئے لگائے گئے 2200 سو سی سی ٹی وی کیمرے میں سے نصف سے زیادہ خراب ہو گئے۔ گیارہ سو سے زائد کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
شہر قائد میں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کا نظام درہم برہم۔ کہنے کو شہر میں 22 سو سے زائد کیمرے لگے ہیں لیکن ان میں گیارہ سو سے زائد خراب کیمرے کام نہیں کر رہے۔
جو کیمرے شہر میں نصب ہیں ان کی کارکردگی صفر ہی سمجھیں کیوں کہ دن میں ملزمان کے چہرے دھندلے دکھاتے اور رات میں اندھے ہی ہوجاتے ہیں یعنی نائٹ ویژن کیمرے نہیں ہیں۔
حکومت سندھ نے شہر میں 10 ہزار نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس منصوبے پر کام ہی نہیں شروع ہو سکا۔