گریڈ 7 کے پرائمری اساتذہ کو اپ گریڈ کر دیا گیا

335

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے 25 سال کی سروس مکمل کرنے والے گریڈ 7 کے پرائمری اساتذہ کو گریڈ بی-16 میں اپ گریڈ کر دیا۔

کراچی میں سندھ کے مختلف کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا 12 روزہ احتجاج رنگ لے آیا۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 25 سال کی سروس مکمل کرنے والے گریڈ 7 کے پرائمری اساتذہ کو گریڈ بی-16 میں اپ گریڈ کر دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے حکومت کی مدد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا، اپ گریڈیشن سے تقریباً 15000 اساتذہ کو فائدہ ہو گا۔ اساتذہ کی ریگیولرائیزیشن کا بھی نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا۔