امریکا کوپاکستان کے 130ارب ڈالر کا نقصان بھی یا د کر نا چاہیے، صدر غضنفر بلو ر

698

صدر ایف پی سی سی آئی نے امریکی صدر ٹر مپ کے پاکستان مخلاف بیان کی بھر پو رمذمت
کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر غضنفر بلو ر نے امریکن صدر ٹر مپ کے اس بیان کی سختی کے ساتھ مذمت کی ہے جس میں صدر ٹر مپ نے پاکستان کی سر زمین کو دہشت گردوں کے محفو ظ پنا ہ گا ہ قرار دیا ہے اور پاکستان کو مزید اقدامات کیلئے کہا تھا ۔ پاکستان نے یہ تمام الزامات یکسر مسترد کر تے ہوتے ہو ئے کہا کہ صدر ٹر مپ کو ہماری انسانی اور مالی قر با نیوں کا خیا ل کر نا چا ہیے اور ہما رے 130بلین ڈالر کا نقصان بھی یا د کر نا چاہیے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے کہاکہ ہما رے قابل بھروسہ دوست ملک چین نے بھی صدر ٹر مپ کے اس ٹو یٹ کو جھو ٹ اور دھو کہ دہی پر مبنی قرار دیا ہے اور کہاکہ دہشتگردی کے خا تمہ کے لیے اور امن کے قیام کے لیے پاکستا ن کی قر با نیوں اور کو ششو ں کو پو ری دنیا کو سراہنا چا ہیے ۔ اور عالمی برا دری اس بات کو بخو بی جا نتی ہے۔ غضنفر بلو ر نے مزید کہاکہ تر کی کے صدر نے بھی امریکی صدر کے اس بیان پر ما یوسی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خا تمہ کیلئے بے مثا ل اور لازوال تا ریخی قر با نیا ں دی ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلورنے مزید کہاکہ پاکستانی عوام ہر قسم کے نئے چیلنج کا سامنا کر نے کی ہمت رکھتی ہے۔ ہماری عوام اور مسلح افواج ہر قسم کے مہم جو کو کسی بھی جا نب سے بھر پو ر جواب دینے کی صلا حیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پو ری بز نس کمیو نٹی اپنی حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کہ ہر اس فیصلے اور اقدامات کی جو ملک کے مفا د میں کر نے پڑے ان سب کی حمایت کر تی ہے ۔